ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب ایک ہفتہ کیلئے ملتوی

Fri, 27 Oct 2017 13:58:32    S.O. News Service

بنگلورو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی 12 ؍ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کیلئے انتخاب کو ایک ہفتہ کیلئے ٹال دیا گیا ہے۔ آج برہت بنگلور مہانگرپالیکے کی ان اسٹانڈنگ کمیٹیوں کیلئے چیرمینوں کے انتخاب پر مچنے والے انتشار کو دیکھتے ہوئے اس انتخاب کو ایک ہفتہ کیلئے ٹالنے پر اتفاق کیاگیا ۔ بی بی ایم پی میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان چیرمین شپس کی تقسیم کے مسئلے پر واضح اتفاق نہیں ہوپایا ، جس کی وجہ سے اس چناؤ کو ملتوی کرنا طے کیاگیا۔ اس دوران بی بی ایم پی کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے بھی یہ گذارش کی تھی کہ چیرمینوں کے انتخاب کو ملتوی کیا جائے ۔ جس کی وجہ سے یہ التواء عمل میں آیا۔آج دوپہر کے پی سی سی دفتر میں ریاستی وزراء جناب روشن بیگ، رام لنگا ریڈی، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ، شہر کے اراکین اسمبلی اور کارپوریٹرس کی میٹنگ میں انتخابات کو ٹالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رام لنگا ریڈی نے میٹنگ کے دوران انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی جس پر تمام ممبران نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے اس کو منظور کیا ۔تمام اراکین اور کارپوریٹروں کو ہدایت دی گئی کہ ریاستی قیادت کی طرف سے اس سلسلے میں اپنائے جانے والے موقف کی پابندی کرنی ہوگی۔ 


Share: